تمہاری یاد پالی جا رہی ہے
تمہاری یاد پالی جا رہی ہے
محبت کل پہ ٹالی جا رہی ہے
دکھا کر خواب غم کے فائدوں کا
خوشی دل سے نکالی جا رہی ہے
ہم اس کو عشق کا اب نام دیں گے
غلط فہمی جو پالی جا رہی ہے
ہمیں اب ہار کا بھی دکھ نہیں ہے
سو تیری جیت خالی جا رہی ہے
جہاں سے خواب پیدا ہو رہے تھے
وہیں پر خاک ڈالی جا رہی ہے
بدلتی ہے وہی اک بات جگ کو
جو پھر سے کل پہ ٹالی جا رہی ہے
پھر اک مسکان سے ڈر لگ رہا ہے
پھر اک امید پالی جا رہی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.