تمہاری یاد سے اتنا تو فائدہ ہوگا
تمہاری یاد سے اتنا تو فائدہ ہوگا
ہمارا زخم جگر اور بھی ہرا ہوگا
ہمارے اور تمہارے ہی درمیاں اک دن
کسے خبر تھی کہ صدیوں کا فاصلہ ہوگا
اندھیری رات میں گر روشنی نظر آئے
یہ جان لو کہ ہمارا ہی دل جلا ہوگا
ہر ایک چہرہ ہے فی الحال جانا پہچانا
ہر ایک چہرہ مگر کل نیا نیا ہوگا
بہت سے خوابوں میں اک یہ بھی خواب ہے اپنا
ہمارا جینے کا انداز ہی جدا ہوگا
عزیزو آج کی صحبت کو آخری سمجھو
تمہارے ساتھ نہ کل بزم میں ضیاؔ ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.