تمہیں دیکھا اوروں پہ احسان کرتے
تمہیں دیکھا اوروں پہ احسان کرتے
فقط رہ گئے ہم ہی ارمان کرتے
سلیقہ نہیں جب نبھانے کا ہم کو
محبت تجھے کیوں پشیمان کرتے
ترا آئنہ بھی ترا عکس بھی میں
تری لوگ مجھ سے ہی پہچان کرتے
ہے یہ زندگی ریت کا اک گھروندا
بھلا کیوں ہواؤں کو مہمان کرتے
ستم یہ ہے اپنوں سے کھایا ہے دھوکا
یہی کام اے کاش انجان کرتے
اڑائی نہ آنگن سے گھڑیاں چہکتی
کہ ویرانے کو اور سنسان کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.