Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہیں اتنا بتانا چاہتے ہیں

اونیش تریویدی ابھے

تمہیں اتنا بتانا چاہتے ہیں

اونیش تریویدی ابھے

MORE BYاونیش تریویدی ابھے

    تمہیں اتنا بتانا چاہتے ہیں

    قسم سے مسکرانا چاہتے ہیں

    کٹے گی در بدر یہ عمر کب تک

    کہیں تو اب ٹھکانا چاہتے ہیں

    شجر محفوظ آنگن کا رکھو تم

    پرندے چہچہانا چاہتے ہیں

    عداوت عمر بھر کرتے رہے جو

    تعلق اب نبھانا چاہتے ہیں

    اندھیرے کی نمائش خوب کر کے

    چراغوں کو جلانا چاہتے ہیں

    نگاہوں کی پہنچ سے دور اب تک

    تمہاری زد میں آنا چاہتے ہیں

    گزارا واہ واہی سے نہ ہوگا

    ذرا دولت کمانا چاہتے ہیں

    عقیدت سے جھکایا جا سکے سر

    ابھےؔ وہ آستانہ چاہتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے