تمہیں جو راس نہ آئی جفا تو کیا ہوگا
تمہیں جو راس نہ آئی جفا تو کیا ہوگا
تمہیں ستائے گی میری وفا تو کیا ہوگا
یہ مانا کر لیا توبہ تو تم نے پینے سے
کہیں جو اٹھ گئی کالی گھٹا تو کیا ہوگا
تجھے چمن سے بہت پیار ہے مگر اے دوست
چمن میں بھی ترا دل بھر گیا تو کیا ہوگا
نفس نفس ہے گراں اب تو زندگی کا آہ
مجھے جو اور بھی جینا پڑا تو کیا ہوگا
جسے سنے ہوئے تشنہؔ زمانہ بیت گیا
کہیں وہ ساز طرب پھر چھڑا تو کیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.