تمہیں مہکی ہوئی دل کش فضائیں یاد کرتی ہیں
تمہیں مہکی ہوئی دل کش فضائیں یاد کرتی ہیں
سحر کی یہ طرب افزا ہوائیں یاد کرتی ہیں
یہ آہیں یاد کرتی ہیں یہ آنسو یاد کرتے ہیں
تمہیں تھا ناز جن پر وہ وفائیں یاد کرتی ہیں
نشاط زندگی بخشی تمہاری جن جفاؤں نے
تمہیں ایک ایک کر کے وہ جفائیں یاد کرتی ہیں
حسیں لمحات گزرے تھے کبھی جن کے کناروں پر
انہیں چشموں کی یہ شیریں صدائیں یاد کرتی ہیں
عروس حسن فطرت کی ادائیں تم کو پیاری تھیں
وہی پیاری وہی رنگیں ادائیں یاد کرتی ہیں
تمہیں سے کیف و نغمہ تھا نواسنجان گلشن میں
نواسنجان گلشن کی نوائیں یاد کرتی ہیں
نگاہیں بن کے جو تم پر کبھی قربان ہوتی تھیں
تمہیں اسماؔ کے دل کی وہ دعائیں یاد کرتی ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.