تمہیں مرے خیال کی مصوری قبول ہو
تمہیں مرے خیال کی مصوری قبول ہو
جدید تر فضائے الف لیلوی قبول ہو
حقیقتوں کی تلخیوں کے مسئلے کچھ اور ہیں
مگر خیال و خواب کی یہ شاعری قبول ہو
تمہارا جسم معبد تصور نشاط ہے
مفکر بہار کی یہ بندگی قبول ہو
بہ وصف علم و فن جنہیں کبھی سکوں نہ مل سکا
بہت ہے گر انہیں نشاط عارضی قبول ہو
حیات خود مری ہی فکر کا حسیں طلسم ہے
اگر جہاں کو بھی یہ سحر سامری قبول ہو
تمہارے حسن کے طفیل خضر شہر رز کو بھی
سلامؔ ایسے شاعروں کی کج روی قبول ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.