Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہیں تمہارے طریقے سے مارنے کے لیے

شاہ عالم رونق

تمہیں تمہارے طریقے سے مارنے کے لیے

شاہ عالم رونق

MORE BYشاہ عالم رونق

    تمہیں تمہارے طریقے سے مارنے کے لیے

    یہ دل دیا تمہیں دل سے اتارنے کے لیے

    تمہیں نے چھوڑ دیا ساتھ جب مصیبت میں

    کسے تلاش کروں اب پکارنے کے لیے

    وفا کی راہ میں سب کچھ لٹا دیا میں نے

    بچا ہی کیا ہے مرے پاس ہارنے کے لیے

    نہ جانے کتنی مشقت کے ساتھ رہتا ہوں

    اے زندگی تیری زلفیں سنوارنے کے لیے

    غم فراق میں دل کو جلا لیا میں نے

    تمہاری یاد میں ہر شب گزارنے کے لیے

    یہ اور بات کہ میں مسکراتا رہتا ہوں

    غموں کی دھوپ سے خود کو نکھارنے کے لیے

    چھپا کے لائے ہیں کچھ دوست آستینوں میں

    ہمارے سینہ میں خنجر اتارنے کے لیے

    ہمیشہ رکھتے ہیں ہم خود کو با وضو رونقؔ

    وطن پے اپنے دل و جاں کو وارنے کے لیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے