تمہیں یہ چاند ستارے تلاش کرتے ہیں
تمہیں یہ چاند ستارے تلاش کرتے ہیں
حسین شب کے نظارے تلاش کرتے ہیں
تمہارے نغمۂ دل کش کی گونج ہے اب تک
تمہیں ندی کے کنارے تلاش کرتے ہیں
بچھڑ گئے ہو جو اے رہروان راہ حیات
تمہیں رفیق تمہارے تلاش کرتے ہیں
تمہیں نگاہ بہر سو تلاش کرتی ہے
تصورات ہمارے تلاش کرتے ہیں
تمہارے بعد جو تنہا ہیں بیکس و غمگیں
وہ پھر تمہارے سہارے تلاش کرتے ہیں
تمہیں کو ڈھونڈنے میں ساری زندگی گزری
تمہیں کو ہم تھکے ہارے تلاش کرتے ہیں
حسین یاد کے گل آہ کے شرارے ہیں
تمہیں یہ گل یہ شرارے تلاش کرتے ہیں
وہ لمحے عشرت رفتہ کے آج ہم اسماؔ
کبھی جو ہنس کے گزارے تلاش کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.