Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہیں پوچھو گے گھبرا کر پتا جب ہم نہیں ہوں گے

ڈاکٹر فوق کریمی

تمہیں پوچھو گے گھبرا کر پتا جب ہم نہیں ہوں گے

ڈاکٹر فوق کریمی

MORE BYڈاکٹر فوق کریمی

    تمہیں پوچھو گے گھبرا کر پتا جب ہم نہیں ہوں گے

    ہر اک در پر ہمیں دو گے صدا جب ہم نہیں ہوں گے

    ہمارے دم سے ساقی عظمت پیمانہ ہے باقی

    بدل جائے گا نظم مے کدہ جب ہم نہیں ہوں گے

    ابھی تک بد دعا دیتے رہے ہو تم ہمیں لیکن

    ہمارے حق میں مانگو گے دعا جب ہم نہیں ہوں گے

    ہمارے دم سے ہے رسم وفا باقی زمانے میں

    بدل جائے گا انداز وفا جب ہم نہیں ہوں گے

    ستم جتنے بھی چاہو آج تم جی کھول کر کر لو

    کرو گے کس پہ کل جور و جفا جب ہم نہیں ہوں گے

    تمہارے یہ حنائی ہاتھ ہو جائیں گے بے مصرف

    کسے دست حنا دکھلاؤ گے جب ہم نہیں ہوں گے

    ہمارے دم سے سر تا پا بنے ہو دیدنی لیکن

    نظر آؤ گے پھر تم کیا سے کیا جب ہم نہیں ہوں گے

    ابھی ملتے ہی نظریں ہم سے تم نظریں چراتے ہو

    تمہیں ڈھونڈو گے ہم کو جا بہ جا جب ہم نہیں ہوں گے

    ہماری موت کی اے فوقؔ جب ان کو خبر ہوگی

    زباں پہ ان کی ہوگا اے خدا جب ہم نہیں ہوں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے