تو آسماں میں ہوں زمیں من دیگرم تو دیگری
تو آسماں میں ہوں زمیں من دیگرم تو دیگری
تیرا مرا رشتہ نہیں من دیگرم تو دیگری
تو زندہ و پائندہ ہے میں خاک کا ہوں مستحق
تو لا مکاں کا ہے مکیں من دیگرم تو دیگری
اے میری شاخ یاسمیں تجھ کو نہیں مجھ پر یقیں
مجھ کو ہے بس تجھ پر یقیں من دیگرم تو دیگری
دکھتی ہے مجھ کو ہر طرف اللہ کی کاریگری
اول نمونہ ہیں ہمیں من دیگرم تو دیگری
تو سامنے کچھ اور ہے کچھ اور ہے تو بعد ازاں
کہنا مجھے ہے آخریں من دیگرم تو دیگری
ہم ہو گئے محلول اب اک دوسرے میں جان جاں
تا کس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
ہیں راس مجھ کو تلخیاں تجھ کو ہیں بھاتی نرمیاں
میں اور تو یکساں نہیں من دیگرم تو دیگری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.