تو اگر دل میں ایک بار آئے
تو اگر دل میں ایک بار آئے
عمر بھر کے لئے قرار آئے
آشیانہ ہی گلستاں میں نہیں
اب خزاں آئے یا بہار آئے
وہ نہ آئیں تو اے دم آخر
لب پہ نام ان کا بار بار آئے
موت نے آسرا دیا بھی تو کب
جب مصیبت کے دن گزار آئے
یاس کہتی ہے کچھ تمنا کچھ
کس کی باتوں پہ اعتبار آئے
یہ تو کچھ تلخ تھی مرے ساقی
اب جو آئے وہ خوش گوار آئے
اس کو تیرا پیامبر سمجھوں
موت اگر وقت انتظار آئے
عرشؔ وہ بے قراریاں نہ رہیں
دل کو اب کس طرح قرار آئے
- کتاب : Mujalla Dastavez (Pg. 188)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2013-14)
- اشاعت : 2013-14
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.