تو اگر مجھ کو حوصلہ دیتا
تو اگر مجھ کو حوصلہ دیتا
رخ میں طوفان کا گھما دیتا
کوئی ایسا کہاں ملا مجھ کو
پیاس جو صحرا کی بجھا دیتا
عشق میں سب لٹائے بیٹھا ہوں
مشورہ میں کسی کو کیا دیتا
مجھ کو روکے ہے بس انا میری
درد دل ورنہ میں سنا دیتا
بس میں انسان کے نہیں کچھ بھی
جس کو دیتا ہے سب خدا دیتا
کاش آ کر کوئی تقیؔ مجھ کو
وقت پر آئنہ دکھا دیتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.