تو اپنے پاؤں جس سے دھو چکا تھا
تو اپنے پاؤں جس سے دھو چکا تھا
وہ کوزہ قد میں دریا ہو چکا تھا
میں گھر لوٹا تھا کر کے دیں کی خدمت
مرا بھوکا پڑوسی سو چکا تھا
نہیں ہے عشق میرا تیرے دل میں
وہ دانہ گم ہے جو میں بو چکا تھا
بچھڑ کر میرے ہونٹوں پر ہنسی تھی
ترے جانے سے پہلے رو چکا تھا
طوائف مر گئی فاقہ کشی سے
نگر سارا نمازی ہو چکا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.