تو بھیرویں میں یہ مصرع ذرا سنا ہم کو
تو بھیرویں میں یہ مصرع ذرا سنا ہم کو
کہیں سے لگتا نہیں تھا وہ بے وفا ہم کو
تمہارے کچھ بھی نہیں تھے مگر تمہارے ساتھ
کسی کو دیکھا تو دل سے برا لگا ہم کو
حساب کر کے جواری اسے بتا رہے ہیں
کہ تیرے غم نے خسارا نہیں دیا ہم کو
ہم اس کے ظلم پہ روئے نہیں مگر پھر بھی
دلاسے دیتا رہا رات بھر خدا ہم کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.