تو بھی حیران و پریشاں ہے تھکا ہوں میں بھی
دلچسپ معلومات
مظہر امام کی نذر
تو بھی حیران و پریشاں ہے تھکا ہوں میں بھی
تیرے ہم راہ بہت دور چلا ہوں میں بھی
تو بھی اس بت کی زیارت کا شرف حاصل کر
اس کے قدموں پہ کئی بار جھکا ہوں میں بھی
تو بھی مصروف کھلونوں میں ہے یادوں سے پرے
جی کے بہلانے کو کچھ ڈھونڈ رہا ہوں میں بھی
تیرا ہی چرچا نہیں شہر میں بازاروں میں
کتنے اخبار و رسائل میں چھپا ہوں میں بھی
لوگ دیوانہ اگر کہتے ہیں تو سچ ہے اسدؔ
اپنے بارے میں یہی سوچ رہا ہوں میں بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.