تو چھوڑ کر گیا ہے مجھے ایسے حال میں
تو چھوڑ کر گیا ہے مجھے ایسے حال میں
دن رات الجھا رہتا ہوں تیرے خیال میں
یہ ٹھیک بات ہے کہ میں ویسا نہیں رہا
تو بھی بدل گیا ہے بہت تین سال میں
دنیا میں آ کے پھنس گیا ہوں اس طرح سے میں
مچھلی پھنسی ہوئی ہو کوئی جیسے جال میں
لہجہ ہی تھوڑا تلخ ہے دنیا کے سامنے
ویسے تو ٹھیک ٹھاک ہوں میں بول چال میں
جن کو تھا پھول توڑنا وہ توڑ لیے گئے
مالی لگا ہی رہ گیا بس دیکھ بھال میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.