تو ہی تو ہے جدھر گیا ہوں میں
تو ہی تو ہے جدھر گیا ہوں میں
موت اب تجھ سے ڈر گیا ہوں میں
حادثہ ہو گیا ہے اک ایسا
زندہ رہ کر بھی مر گیا ہوں میں
مجھ سے بس درد ہی چھلکتا ہے
درد سے اتنا بھر گیا ہوں میں
جانے کیسے نبھا میں پاؤں گا
اس سے وعدہ تو کر گیا ہوں میں
یوں تو پوجا کا پھول ہوں لیکن
راستے میں بکھر گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.