تو ہی یوسف کی طرح بکنے کو تیار نہیں
تو ہی یوسف کی طرح بکنے کو تیار نہیں
ورنہ دنیا میں کہاں مصر کا بازار نہیں
ڈھونڈھتا کیوں ہے حصاروں میں مقید ہو کر
میں وہاں ہوں جہاں کوئی در و دیوار نہیں
آج کس سمت سے آواز انا الحق آئی
کوئی منصور صفت بھی تو سر دار نہیں
سر کٹا سکتا ہوں میں سر کو جھکاؤں کیسے
مری تلوار گری ہے مرا معیار نہیں
شوقؔ جاؤ گے کہاں لے کے شکستہ دل کو
کوئی ٹوٹے ہوئے ساغر کا طلبگار نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.