تو جب آنکھوں کے دائرے میں نہیں
روشنی پھر کسی دیے میں نہیں
درد ہی درد ہے نہاں اس میں
اور کچھ بھی تو قہقہے میں نہیں
ربط جس سے تھا زندگی جیسا
اب وہی میرے رابطے میں نہیں
ہم کو کاغذ پہ وہ اتارے گا
ہم تو وہ ہیں جو حاشیے میں نہیں
شکل سے جانتا ہوں میں لیکن
آپ کا نام حافظے میں نہیں
دیکھ کر پر فتن شباب ترا
کون آئے گا وسوسے میں نہیں
ہوں وہاں پر کہ ہم سفر تو کجا
غیر بھی کوئی راستے میں نہیں
میں جو ہوں تم وہی اتارو بس
مسکراؤں گا کیمرے میں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.