Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تو کہتا ہے تجھے مطلب نہیں تھا

عشرت صغیر

تو کہتا ہے تجھے مطلب نہیں تھا

عشرت صغیر

MORE BYعشرت صغیر

    تو کہتا ہے تجھے مطلب نہیں تھا

    وفا کا پاس مجھ کو کب نہیں تھا

    یہ ترکہ بھائیوں میں بانٹتے تم

    تمہارے نام سب کا سب نہیں تھا

    میاں رونے کی میں نے مشق کی تھی

    بہت آسان یہ کرتب نہیں تھا

    ہماری گفتگو ہوتی تھی اکثر

    ہمارے ساتھ وہ جب جب نہیں تھا

    تو کیا پہلے کی ساری لڑکیوں کو

    زمانہ کی روش کا ڈھب نہیں تھا

    یہ فیشن جو ہے اب عریانیت کا

    نہیں تھا بھائی میرے تب نہیں تھا

    فقط سیکھا ہے ہم نے تجربوں سے

    ہمارے واسطے مکتب نہیں تھا

    وہ جس کے ساتھ کل میں نے بہت پی

    وہ میکش میرا ہم مشرب نہیں تھا

    کھلے گا راز یہ آخر میں عشرتؔ

    خدا کا کوئی بھی مذہب نہیں تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے