تو کسی پھول کو نہ خار کو دیکھ
تو کسی پھول کو نہ خار کو دیکھ
عکس آئینۂ بہار کو دیکھ
سینۂ سنگ میں جو راہ کرے
خاک آلود اس شرار کو دیکھ
کھول کر بادبان کشتیٔ شوق
سطوت بحر بے کنار کو دیکھ
دوستوں میں تلاش کر خود کو
اور پھر اپنے اعتبار کو دیکھ
جس میں تو کھو گیا ہے دیوانے
علم و حکمت کے اس دیار کو دیکھ
وادئ گل سے بے نیاز گزر
دشت و صحرا کے انتظار کو دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.