تو ملا تھا اور میرے حال پر رویا بھی تھا
تو ملا تھا اور میرے حال پر رویا بھی تھا
میرے سینے میں کبھی اک اضطراب ایسا بھی تھا
جس طرح دل آشنا تھا شہر کے آداب سے
کچھ اسی انداز سے شائستۂ صحرا بھی تھا
زندگی تنہا نہ تھی اے عشق تیری راہ میں
دھوپ تھی صحرا تھا اور اک مہرباں سایا بھی تھا
عشق کے صحرا نشینوں سے ملاقاتیں بھی تھیں
حسن کے شہر نگاراں میں بہت چرچا بھی تھا
ہجر کے شب زندہ داروں سے شناسائی بھی تھی
وصل کی لذت میں گم لوگوں سے اک ناتا بھی تھا
ہر فسردہ آنکھ سے مانوس تھی اپنی نظر
دکھ بھرے سینوں سے ہم رشتہ مرا سینہ بھی تھا
تھک بھی جاتے تھے اگر صحرا نوردی سے تو کیا
متصل صحرا کے اک وجد آفریں دریا بھی تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.