Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تو مجھے بھول نہ پائے گا بہت روئے گا

ارشد سعد ردولوی

تو مجھے بھول نہ پائے گا بہت روئے گا

ارشد سعد ردولوی

MORE BYارشد سعد ردولوی

    تو مجھے بھول نہ پائے گا بہت روئے گا

    یاد چہرہ مرا آئے گا بہت روئے گا

    شب فرقت میں برستی ہوئی آنکھوں میں کبھی

    جب کوئی خواب سجائے گا بہت روئے گا

    خوف رسوائی اجالے میں ستائے گی اسے

    تو چراغوں کو بجھائے گا بہت روئے گا

    پہلی بارش سے اٹھے گی جو مہک مٹی کی

    اس کو سانسوں میں بسائے گا بہت روئے گا

    جب مرے پیار کے مہکے ہوئے پھولوں کو کبھی

    زینت زلف بنائے گا بہت روئے گا

    مجھ کو معلوم ہے تنہائی میں عادت اس کی

    نام لکھ لکھ کے مٹائے گا بہت روئے گا

    اس کی آنکھوں میں ہے تصویر مرے ماضی کی

    آنکھ درپن سے ملائے گا بہت روئے گا

    اس کی خاموشی کی زنجیر اگر ٹوٹے گی

    قصۂ ہجر سنائے گا بہت روئے گا

    تجھ کو جانا ہے اگر جا مرے ہم راہی مگر

    سعدؔ بن جی نہیں پائے گا بہت روئے گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے