تو ناحق ہی اسے جھٹلا رہا ہے
تو ناحق ہی اسے جھٹلا رہا ہے
محبت پر کبھی پردا رہا ہے
ابھی رشتہ میں گنجائش ہے باقی
ابھی وہ غلطیاں گنوا رہا ہے
جہاں دیکھو کوئی سورج کا ٹکڑا
کسی بادل سے دھوکے کھا رہا ہے
یہ کھولی ہے کسی نے عطر دانی
یا تیرے گیت کوئی گا رہا ہے
نہ جانے کس حسیں سے چوٹ کھا کر
وہ میرا دل دکھائے جا رہا ہے
جو چاہے تو تو رک کچھ خواب بن لیں
تو جلدی جا اگر تو جا رہا ہے
اسے اب روکنا ممکن نہیں ہے
وہ اپنے ڈر سے آگے جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.