تو نہیں غم بھی تیرا پیارا ہے
تو نہیں غم بھی تیرا پیارا ہے
اک دفعہ کہہ دے تو ہمارا ہے
سہ رہے ہیں ستم زمانے کے
یہ ہمارا قصور سارا ہے
گھر کی دیوار ہو بھلے ہی گم
یہ زمیں آسماں ہمارا ہے
اس زمانہ سے مانگنا کیسا
میرے رب کا مجھے سہارا ہے
اپنا ایمان بیچ دوں کیسے
بس یہی تو نہیں گوارا ہے
آدمی ہوں میں دیوتا تو نہیں
وقت مشکل اگر گزارا ہے
کھیل دل کا بڑا عجب یارو
جو بھی جیتا وہی تو ہارا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.