تو نے کتنا فرق اے بیتابیٔ دل کر دیا
تو نے کتنا فرق اے بیتابیٔ دل کر دیا
سانس لینا بھی وفور غم سے مشکل کر دیا
کاش مجھ سے چھین لیتا میری تخئیل وسیع
دل کے خلوت خانے کو جب رشک محفل کر دیا
میں تو قائل ہوں ترا اے مالک سوز و گداز
کچھ نہ تھا دل عشق نے لیکن اسے دل کر دیا
کتنا آگے بڑھ گیا ہوں منزل مقصود سے
تو نے مجھ کو اور بھی گم شوق منزل کر دیا
اس کے اعجاز محبت پر ہوں اے ثاقبؔ نثار
عشق کی بے حاصلی کو جس نے حاصل کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.