تو نے مجھ کو جی لیا یہ کیا ہوا
تو نے مجھ کو جی لیا یہ کیا ہوا
تو تو تھی میری سزا یہ کیا ہوا
اس کو میرے چاک دامن تھے پسند
تو نے کیونکر سی لیا یہ کیا ہوا
میری قسمت کی تھیں وہ ناکامیاں
اشک جو تو نے پیا یہ کیا ہوا
یاد آؤں گا جو پلٹو گے ورق
دکھ کو خوشیوں میں جیا یہ کیا ہوا
ہجر کا دامن ٹھٹھرتا برف تھا
کانگڑی میں وہ جلا یہ کیا ہوا
تجھ کو تھا معلوم رہزن ہے وہاں
لٹ چکا ہے قافلہ یہ کیا ہوا
کیسی ہے مہتاب تیری روشنی
گھر ہی کرنوں سے جلا یہ کیا ہوا
مدتوں سے نامہ لائی تھی ہوا
گھر پہ تالا تھا پڑا یہ کیا ہوا
تو نے بھی چھو ہی لیا اس کا بدن
ہجر میں ہی تھا مزا یہ کیا ہوا
زندگی کے درد و غم کا واقعہ
داستانوں میں ڈھلا یہ کیا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.