تو زمانہ کی جان ہے کہ نہیں
تو زمانہ کی جان ہے کہ نہیں
تجھ پہ مرتا جہان ہے کہ نہیں
دل بھی دیں جان بھی نثار کریں
یہ کڑا امتحان ہے کہ نہیں
زاہد ان کے نیاز مندوں میں
بے نیازی کی شان ہے کہ نہیں
گالیاں آپ کی سنوں کب تک
میرے منہ میں زبان ہے کہ نہیں
اگلا وعدہ وہ اگلا قول و قرار
یاد کچھ مہربان ہے کہ نہیں
کون دے جان ان حسینوں پر
جان ہے تو جہان ہے کہ نہیں
دل چرایا ہے تم نے مضطرؔ کا
سچ ہمارا گمان ہے کہ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.