ٹوٹ کر اب سنور گیا ہوں میں
ٹوٹ کر اب سنور گیا ہوں میں
اس طرح سے بکھر گیا ہوں میں
جو ترے نام کی گلی ہے وہ
اس گلی سے گزر گیا ہوں میں
یادیں تیری سمیٹ لایا ہوں
آج جب سے ادھر گیا ہوں میں
خود مکرنا سکھا دیا اس نے
پھر کہا کہ مکر گیا ہوں میں
کل تلک جو نہ کر سکا تھا میں
آج وہ کام کر گیا ہوں میں
یوں کہیں میں نہیں ٹھہرتا پر
تیرے در پر ٹھہر گیا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.