ٹوٹا ٹوٹا سا مرے ساتھ پڑا تھا وہ بھی
ٹوٹا ٹوٹا سا مرے ساتھ پڑا تھا وہ بھی
میرے ہم دوش ہواؤں سے لڑا تھا وہ بھی
میں بھی اظہار تمنا پہ ہوا تھا نادم
سر جھکائے ہوئے کچھ سوچ رہا تھا وہ بھی
جانے کیا بات تھی بھیگا نہیں دامن اس کا
رات خواہش کے سمندر میں گرا تھا وہ بھی
وہ ملا تھا مری تکمیل کی خاطر مجھ سے
چند لمحوں میں مگر ٹوٹ گیا تھا وہ بھی
اجنبیت کی وہ کیا سخت گھڑی آئی تھی
مجھ کو غیروں کی طرح دیکھ رہا تھا وہ بھی
اپنی ہستی بھی ہواؤں میں کہیں کھو بیٹھا
اک بگولے کی طرح یوں تو اٹھا تھا وہ بھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.