ٹوٹی ہوئی قبروں میں کہیں تھے کہ نہیں تھے
ٹوٹی ہوئی قبروں میں کہیں تھے کہ نہیں تھے
سب اہل ہوس زیر زمیں تھے کہ نہیں تھے
دیباچۂ امکان میں رکھ چھوڑنے والے
ہم لوگ بتا اہل یقیں تھے کہ نہیں تھے
دکھ اوڑھ کے رونے کے اداکار مرے یار
تم میری محبت کے امیں تھے کہ نہیں تھے
جو خواب تسلسل سے مجھے نوچ رہے ہیں
وہ خواب ترے دل کے مکیں تھے کہ نہیں تھے
اے طائر لاہوت غم خاک بسر پر
ہنگامے سر عرش بریں تھے کہ نہیں تھے
اس بوڑھی پجارن کے خد و خال سے پوچھو
بت اس کی تمنا کے حسیں تھے کہ نہیں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.