ٹوٹنے کا درد کیا ہے خواہشوں سے پوچھیے
ٹوٹنے کا درد کیا ہے خواہشوں سے پوچھیے
درد کی گہرائی بہتے آنسوؤں سے پوچھیے
صبح کا سورج کبھی کچھ بھی بتائے گا نہیں
سیاہ راتوں کی حقیقت جگنوؤں سے پوچھیے
سمت کیا ہو یہ ہوا نے طے کیا ہے بارہا
ہجر کی تکلیف کیا ہے خوشبوؤں سے پوچھیے
ہے پتہ ساحل کو اتنا جو بتایا موج نے
حال دریا کا ہمیشہ مچھلیوں سے پوچھیے
جو زمیں میں رہ رہی ہیں ان جڑوں کو کیا پتہ
آندھیوں کا خوف اونچی ٹہنیوں سے پوچھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.