ٹوٹتے ہی رہنے کا سلسلہ دیا مجھ کو
ٹوٹتے ہی رہنے کا سلسلہ دیا مجھ کو
اس نے زندگی تو دی پر رلا دیا مجھ کو
سوچتا ہوں کس کس کو یاد رکھوں دنیا میں
کچھ نہ کچھ سبھی نے ہے تجربہ دیا مجھ کو
ہارنے لگا تھا وو مجھ سے لڑتے لڑتے جب
اس نے دنیا کی نظروں میں ہرا دیا مجھ کو
ہم نے ہی سکھایا جس کو سلیقہ جلنے کا
ایک شب اسی دئیے نے بجھا دیا مجھ کو
میں نے سب سے کل میخانے کا رستہ پوچھا تھا
سب نے اس کی آنکھوں کا ہی پتہ دیا مجھ کو
کیسے میں زمانے کی نظروں ث گزر پاتا
سچ تھا میں سبھی نے مل کر دبا دیا مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.