Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ابھرتا چاند لکھیں گے سنہرا خواب لکھیں گے

باقر نقوی

ابھرتا چاند لکھیں گے سنہرا خواب لکھیں گے

باقر نقوی

MORE BYباقر نقوی

    ابھرتا چاند لکھیں گے سنہرا خواب لکھیں گے

    کتاب دل کا اک دن پھر سے پہلا باب لکھیں گے

    حیا آئی گر اپنی بے بسی کا ذکر کرنے سے

    علامت کی زباں میں ماہیٔ بے آب لکھیں گے

    ہم اپنے زاغ کو طاؤس کہنے پر مصر ہوں گے

    تو سب تالاب کی چڑیوں کو بھی سرخاب لکھیں گے

    ہمارے ذہن زنگ آلود دست و پا ہیں ناکارہ

    ہم اب تاریخ زیر منبر و محراب لکھیں گے

    کبھی تاریخ میں بے نام رہنا ہی بھلائی ہے

    تمہارا ذکر لکھیں گے تو پھر قصاب لکھیں گے

    ستون جسم پر میرے نئے زخموں کے ریشم سے

    محبت کا ترانہ خود مرے احباب لکھیں گے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے