اداس کیوں ہے کوئی آسرا نہیں ہے کیا
اداس کیوں ہے کوئی آسرا نہیں ہے کیا
اگر کوئی بھی نہیں ہے خدا نہیں ہے کیا
یہ بے گناہوں کی لاشیں سوال کرتی ہیں
شرافتوں کا زمانہ رہا نہیں ہے کیا
مرے قلم کا خریدار بن کے نکلا ہے
امیر شہر مجھے جانتا نہیں ہے کیا
کھلے ہیں ارض وطن پر محبتوں کے گلاب
یہ خواب بارہا دیکھا ہوا نہیں ہے کیا
پھر ایک بار سفر کے لئے کمر باندھو
جو کھو گئے ہیں انہیں ڈھونڈھنا نہیں ہے کیا
سنا ہے اب بھی وہ تنہائیوں میں روتی ہے
تو میری یاد کا سورج بجھا نہیں ہے کیا
میں تجھ سے اے مرے پروردگار کیا مانگوں
جو میرا حال ہے تجھ پر کھلا نہیں ہے کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.