Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اداس راتیں اداس موسم رلا رہے تھے تو تم کہاں تھے

ارپت شرما ارپت

اداس راتیں اداس موسم رلا رہے تھے تو تم کہاں تھے

ارپت شرما ارپت

MORE BYارپت شرما ارپت

    اداس راتیں اداس موسم رلا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    ہمارے زخموں کو ہم ہی مرہم لگا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    بچھڑ رہے تھے جو ہم سے تم یوں سنو یہ بینائی گھٹ رہی تھی

    ہم ایک مدت سے خاک صحرا اڑا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    ہر ایک قطرہ ہی لے رہا تھا یہ نام تیرا اداس شب میں

    ہمارے آنسو یہ حال دل کا سنا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    ہمیں بلانے اب آ رہے ہو جو کوہ و صحرا کے ہو گئے ہم

    وہ سرد راتیں جدائی کے غم ستا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    بچھڑ رہے ہو تو جسم سے تم نکال پھینکوں یہ روح میری

    تمام راتیں ہی جاگ کر یوں بلا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    تمہاری یادوں کا سارا دریا یہ ساری کشتی یہ سارے موسم

    ابلتے اشکوں سے سارا دکھ جب بتا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    ہمیں خزاں راس آ گئی ہے تو اب بہاروں کا کیا کریں گے

    ہم اپنی تنہائی دور کرنے بلا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    تمام شب انتظار کرنا فلک کے تارے شمار کرنا

    غم جدائی میں جشن فرقت منا رہے تھے تو تم کہاں تھے

    بتاؤ ارپتؔ پرانی باتوں کو یاد کر کے ہے کیسا رونا

    تمام ہی عمر یاد مجھ کو تم آ رہے تھے تو تم کہاں تھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے