اداس رہنے کا کوئی بہانا چاہتا ہوں
اداس رہنے کا کوئی بہانا چاہتا ہوں
وہ لطف غم کے ترے پھر سے پانا چاہتا ہوں
سنا ہے جھوٹ نہیں بولتی ہیں یہ نظریں
اسی لیے میں یہ نظریں ملانا چاہتا ہوں
نظر نظر میں ہی ہوتا تمام ہے قصہ
وہ جب بھی دیکھے میں نظریں چرانا چاہتا ہوں
کبھی کسی کو بتایا نہیں جتایا نہیں
تجھے ہی کیوں وہ بتانا جتانا چاہتا ہوں
لکھا ہوا ہے ترا نام میری رگ رگ پر
لہو بہا کے میں اس کو مٹانا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.