اڑتی ہوئی خبر سنی سارے جہان میں
دشمن مرا چھپا ہے مرے ہی مکان میں
وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ مجھ کو خبر نہیں
ہر بات ان کی ہوتی ہے میرے ہی دھیان میں
ان کی نشانہ بازی کا اب دیکھیے کمال
ان کا بھی تیر آ چکا میرے کمان میں
ان کا گمان ہے کہ ہوں غافل خدا سے میں
میں تو سدا رہی ہوں اسی کی امان میں
تیری حدیث شوق تھی ہر ایک نے سنی
تاثیر تھی عجب ترے حسن بیان میں
دنیا میں ساری نعمتیں تیری ہیں اے نسیمؔ
سب ذائقے خدا نے رکھے ہیں زنان میں
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 470)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.