افق پر نئے رنگ ڈالے گئے
لو ہم ڈھونڈ کر پھر نکالے گئے
ترا پھول کوئی نہ آیا مگر
بہت ہم پہ پتھر اچھالے گئے
وہ طوفان میں تیری ننھی سی یاد
خدا کی قسم ہم بچا لے گئے
بڑے شوق سے تیرے خواب آئے تھے
مرے درد کا سلسلہ لے گئے
گھٹا دھوپ موسم ہوا چاندنی
کھلونوں پہ تا عمر ٹالے گئے
جہاں اپنی تھوڑی سی پہچان تھی
اسی شہر سے ہم نکالے گئے
سزا دینے آئے تھے شاہدؔ مگر
عجیب آدمی تھے دعا لے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.