Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

افق پر طلوع سحر دیکھتے ہیں

اقبال اسلم

افق پر طلوع سحر دیکھتے ہیں

اقبال اسلم

MORE BYاقبال اسلم

    افق پر طلوع سحر دیکھتے ہیں

    بس اک خواب ہے رات بھر دیکھتے ہیں

    زمیں پر تو خانہ بدوشی ہے اپنی

    فلک سے پرے اپنا گھر دیکھتے ہیں

    ہماری نظر آخری داؤ پر ہے

    ابھی زیر ہیں پر زبر دیکھتے ہیں

    زباں اور ہی کچھ بیاں کر رہی ہے

    ہم اہل نظر ہیں نظر دیکھتے ہیں

    بہت ٹوٹ کر ہم نے رشتے نبھائے

    ذرا ایک دن توڑ کر دیکھتے ہیں

    اب آئینہ ہاتھوں میں رکھتے نہیں ہم

    ہتھیلی پہ دستار و سر دیکھتے ہیں

    ہیں اقبالؔ کچھ ایسے منظر بھی جن کو

    نہیں دیکھنا تھا مگر دیکھتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے