اگا ویرانیوں کا اک شجر آہستہ آہستہ
اگا ویرانیوں کا اک شجر آہستہ آہستہ
شکستہ ہو گئے دیوار و در آہستہ آہستہ
کہاں جاتا ہے یہ سیل روان عمر گم گشتہ
بہے جاتے ہیں روز و شب کدھر آہستہ آہستہ
مرے دل کے خرابے کو کبھی آباد کر ایسے
مری جاں کے بیاباں سے گزر آہستہ آہستہ
ہوئے ہم دونوں خاکستر دھواں اٹھا نہ آنچ آئی
ہوئی کیونکر زمانے کو خبر آہستہ آہستہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.