اجالا اب نہ سایا رہ گیا ہے
اجالا اب نہ سایا رہ گیا ہے
دیا بجھ کر کے تنہا رہ گیا ہے
یہاں اب کون ہے جو درد بانٹے
یہاں اب کون اپنا رہ گیا ہے
اتر آئے ستارے سب زمیں پر
فلک پر چاند تنہا رہ گیا ہے
دیے کی لو یہ شب سے پوچھ بیٹھی
ابھی کتنا اندھیرا رہ گیا ہے
بجھا ڈالے دیے یادوں کے ہم نے
مگر پھر بھی اجالا رہ گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.