Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اجڑے ہوئے لوگوں کا پتہ دیں تو کسے دیں

عین عرفان

اجڑے ہوئے لوگوں کا پتہ دیں تو کسے دیں

عین عرفان

MORE BYعین عرفان

    اجڑے ہوئے لوگوں کا پتہ دیں تو کسے دیں

    ویران جزیرے سے صدا دیں تو کسے دیں

    وہ اپنی خموشی کا سبب کس کو بتائیں

    ہم اپنی اداسی کا صلہ دیں تو کسے دیں

    یادوں سے بھری شام کریں کس کے حوالے

    خوابوں سی بجھی رات بتا دیں تو کسے دیں

    ہر سمت ہی پھیلی ہے یہاں تشنہ دہانی

    دو بوند سمندر ہے بھلا دیں تو کسے دیں

    ہر کوئی پرستار ہے سورج کا یہاں تو

    ایسے میں چراغوں کی ضیا دیں تو کسے دیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے