الجھ کر خود میں ہی اک دن یہ دھاگا ٹوٹ جائے گا
الجھ کر خود میں ہی اک دن یہ دھاگا ٹوٹ جائے گا
زبردستی نبھانے سے بھی رشتہ ٹوٹ جائے گا
ہوا کیا تھا ہمارے ساتھ کہنے میں ہے جوکھم یہ
بتاتے وقت پھر سے دل دوبارہ ٹوٹ جائے گا
پریشاں غم سے ہو کر خود کشی ہوگی کسی کی اور
کبھی غم خودکشی کر لیں گے اتنا ٹوٹ جائے گا
نئے کردار کی ہو ابتدا بس اس لیے اک دن
کہ شاخ زندگی سے کوئی پتا ٹوٹ جائے گا
ہزاروں دل ہیں بے رحمی سے توڑے جس سے اے قسمت
ہمارے دل سے مل کر وہ ہتھوڑا ٹوٹ جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.