الفت مجھے نہ دو یہ وفائیں مجھے نہ دو
الفت مجھے نہ دو یہ وفائیں مجھے نہ دو
ناکردہ جرم کی تو سزائیں مجھے نہ دو
میں سو گیا ہوں وقت کی چادر کو تان کر
ماضی کے دھندلکوں سے صدائیں مجھے نہ دو
خاکستر حیات میں چنگاریاں کہاں
دامن سے اپنے تیز ہوائیں مجھے نہ دو
میں اپنی گونج ہی میں گرفتار ہوں ابھی
اب اور پاس آ کے صدائیں مجھے نہ دو
طول شب فراق نے پتھر بنا دیا
تم اب تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.