الٹی سیدھی کوئی خواہش نہیں کرنے والے
الٹی سیدھی کوئی خواہش نہیں کرنے والے
تجھ سے ملنے کی سفارش نہیں کرنے والے
مت کسانوں کی طرح آس لگاؤ ان سے
یہ وہ بادل ہیں جو بارش نہیں کرنے والے
ہم کو آداب محبت کا ہنر ہے معلوم
ہم محبت کی نمائش نہیں کرنے والے
اپنے حصہ کا اگا لیتے ہیں سورج ہر شب
ہم چراغوں سے گزارش نہیں کرنے والے
فاعلاتن کا نشہ جن پہ چڑھا ہے اے دل
وہ میرے فن کی ستائش نہیں کرنے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.