امنگیں دل میں ہوں صحرا بھی عالیشان لگتا ہے
امنگیں دل میں ہوں صحرا بھی عالیشان لگتا ہے
بجھے دل کو سجی محفل کا در ویران لگتا ہے
ہو کوئی ہم سفر ایسا جو دل کو ہم نفس گزرے
اسی حسرت پہ ہر لمحہ مجھے قربان لگتا ہے
یقیناً ہے خبر میں آج رب کی بے زباں دنیا
مگر انسان کل کی فکر کا سامان لگتا ہے
فضا میں یوں تکلف ہے ہوا میں یوں ہے بیداری
کہ دل ایوان ہستی میں فقط مہمان لگتا ہے
کھلی کھڑکی سے دانشؔ امن کے اخبار روزانہ
یہ منظر اب کسی فردوس کا عنوان لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.