امڈے ہوئے دلوں کے وہ جذبات لے گئے
امڈے ہوئے دلوں کے وہ جذبات لے گئے
بادل اٹھے تو ساتھ میں برسات لے گئے
سورج کو ڈوبتا ہوا میں دیکھتا رہا
دل کا سکون وقت کے حالات لے گئے
آئے تھے بانٹنے کے لئے زندگی کے غم
دامن میں اپنے اشکوں کی خیرات لے گئے
تنہائی اپنا حسن مقدر بنی رہی
صحرا میں خواہشات کی بارات لے گئے
اندھے کنویں کے خول نظر آئے ہر طرف
مجھ کو کہاں کہاں یہ خیالات لے گئے
ملنے کی وضع داری زمانے میں اب کہاں
مخلص جو تھے وہ رنگ ملاقات لے گئے
ابھرے تھے ان کے دل میں سوالات جو رئیسؔ
آنکھوں سے میری سب کے جوابات لے گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.