امید و بیم کو حاصل بقا کیا
امید و بیم کو حاصل بقا کیا
میں کیا ہوں اور میرا مدعا کیا
برائے سجدہ جھکتی ہے جبیں کیوں
قریب آیا کسی کا نقش پا کیا
یہ کیوں تاریکیاں چھائی ہوئی ہیں
امیدوں کا دیا بھی بجھ گیا کیا
ہمیں تو غم ازل ہی سے ملا ہے
ہمیں ہم ہیں ہمارا پوچھنا کیا
میں اس طرز تخاطب کے تصدق
وہ فرماتے ہیں مجھ کو ہو گیا کیا
مرے غم کو خدا شاداب رکھے
مجھے اہل جہاں سے واسطہ کیا
مذاق عشق کے مارے ہوئے ہیں
ہمارے غم کا باسطؔ پوچھنا کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.